خلافتِ ابو بکر رضی اللہ عنہ کو ابتدائی مشکلات اور ان کی سرکوبی
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو مسند آرائے خلافت ہوتے ہی اپنے سامنے صعوبات،مشکلات اور خطرات کا ایک پہاڑ نظر آنے لگا،ایک طرف جھوٹے مدعیان نبوت اٹھ کھڑے ہوئے تھے،دوسری طرف مرتدین اسلام کی ایک جماعت علم بغاوت بلند کئے ہوئے تھی،منکرین زکوٰۃ نے علیحدہ شورش برپاکر رکھی تھی،ان...